Green Zone story, Uzma Aziz

عظمیٰ عزیز کی گرین زون کہانی

عظمیٰ عزیز کی گرین زون کہانی ڈاکٹر خالد سہیل کا گرین زون فلسفہ اور مالٹن وومن کونسل ساری عمر ہری پیلی اور لال بتی کے ٹریفک سگنل کو دیکھتے رہے مگر یہ کبھی بھی خیال ہی نہ گزرا کہ ہمارے اندر بھی اس طرح کی بتییاں جلتی بجھتی رہتی ہیں جو دراصل ہمارے اندرونی جذبات کی ٹریفک کا سگنل ہوتی ہیں۔ ۲۰1۹ میں گرین زون فلسفے کا ذکر تو سنا تھا لیکن اس کی تفصیل سے ناواقف تھے۔ پھر دو سال کے بعد ایک روز کووڈ کی ایک یخ بستہ شام میں ڈاکٹر خالد سہیل زوم کی چھوٹی سی کھڑکی سے مالٹن وومن کونسل کی بیٹھک میں تشریف لائے اور اپنے سہل اندازِ بیان سے اس گرین زون فلسفہِ نفسیات بلکہ فلسفہ حیات کے  بارے میں ایک ڈیڑھ گھنٹے کا لیکچر دیا۔ ڈاکٹر صاحب تو چلے گئے لیکن  اس مختصر سے لیکچر سے جو ہماری روز مرہ کی گفتگو میں کچھ نئے الفاظ و اصطلاحات کا اضافہ ہوا وہ دراصل ان سے دوبارہ مستفید ہونے کا اشارہ تھا۔  ڈاکٹر سہیل کے اس لیکچر کے بعد ہم سوچنے لگے کہ کس طرح اس concept کو اور ڈاکٹر صاحب کے آسان فہم تصورَ سیلف ہیلپ کو گھر گھر تک پہنچایا جائے۔ مالٹن وومن کونسل جو کہ کینیڈا کے صوبے انٹاریو کے شہر مسساگا کے ایک چھوٹے سے گاؤں مالٹن میں ۲۰۰۹ سے عورتوں کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات سرگرداں ہے’ وہ کمیونیٹی میں  بالخصوص خواتین کی مجموعی صحت سے متعلق بہت سے معلوماتی پروگرام پیش کرتی ہے  ان دنوں مالٹن وومن کونسل بزرگوں کی مینٹل ہیلتھ کو مد نظر رکھتے ہوئے کمیونیٹی میں دس مینٹل ہیلتھ امبیسیڈر کو تربیت فراہم کرنا چاہ رہی تھی جس سے یہ امبیسیڈر کمیونیٹی میں زیادہ سے زیادہ بزرگوں کو اپنی ذہنی صحت کی دیکھ بھال اور نگہداشت کی ترغیب دے سکیں۔ اس سلسلے میں بھلا گرین زون لوونگ سے بہتر ٹریننگ کیا ہو سکتی تھی۔ چنانچہ ہم نے ڈاکٹر خالد سہیل سے رجوع کیا اور انہوں نے بہترین انداز میں ہمارے ایمبسڈرز کو گرین زون فلسفے کی ٹریننگ دی۔ اب گرین زون مالٹن وومن کونسل کی بھی صحت کا ضامن بن گیا تھا اور ہم اپنی کونسل کو بھی گرین زون میں رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرنے لگے۔ ہمارا پروجیکٹ “ سویرا “ ایسی خواتین کے ساتھ کام کر رہا تھا جو کہ زندگی میں کہیں نہ کے رشتہ بدسلوکی  باعث ذہنی تشدد کا شکار رہیں۔ ان کے ماضی کے زخم ان کے حال میں بھی تازہ تھے۔ ان کو ایک ایسے معالج کی تلاش تھی جو کہ نہ صرف ان کے زخموں پہ مرہم رکھ سکے بلکہ آیندہ بھی اپنے آپ کو ہر طرح کی ذہنی اور جذباتی چوٹ سے بچا سکے۔ ڈاکٹر خالد سہیل نے اس ضمن  میں مسساگا اور گرد و نواح کی سینکڑوں خواتین کو انفرادی تھراپی اور چھ ہفتوں کے گروپ سیشن بھی دیے ہیں جن سے ان خواتین کی ذہنی صحت میں خاطر خواہ مثبت تبدیلی آئی ہے۔ گرین زون فلسفے نے نہ  صرف ہمیں اپنے اندر کے ٹریفک سگنل کی پابندی کرنے کی ترغیب و تحریک دی ہے بلکہ ہمیں اس ہماری کونسل کو بھی سرسبز و شاداب  بنانے کے گرُ سیکھا دیے ہیں۔ عظمیٰ عزیز ایکسیکٹو ڈائریکٹر مالٹن وومن کونسل Leave a Comments Cancel Reply Logged in as admin. Edit your profile. Log out? Required fields are marked * Message*